کاغان، شوگران ، بالاکوٹ سے 300 سیاحوں کا انخلاء

July 19, 2020

کاغان، شوگران ، بالاکوٹ سے 300 سیاحوں کا انخلاء

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کاغان، شوگران اور بالاکوٹ پہنچنے والے 3 سو سے زائد سیاحوں کا انخلاء شروع ہوگیا ہے۔

انتظامیہ نے ان سیاحوں کو آج دوپہر 12 بجے تک ہوٹل چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔

مانسہرہ کی ضلعی انتظامیہ نے کرونا ایس وپیز پر عمل درآمد کو ممکن بنانے کے لیے کل وادیٔ کاغان کے سیاحتی مقامات پر اچانک چھاپے مار کر سینکڑوں ہوٹل سیل کر دیئے تھے اور سیاحوں کو فوری وادیٔ کاغان چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔

تین سو سے زائد سیاحوں کی پریشانی دیکھتے ہوئے اور ہوٹل ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کے بعد آج دوپہر 12 بجے تک وادی کو سیاحوں سے خالی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کے مطابق آج صبح سے وادیٔ کاغان سے سیاحوں کی روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

کالام، پابندی کے باوجود سیاحوں کا رش، ہزاروں گاڑیاں واپس کر دی گئیں

ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر سیٹھ مطیع اللّٰہ کا کہنا ہے کہ 12 بجے سے پہلے ناران کو سیاحوں سے خالی کرا لیا گیا ہے جبکہ شوگران، کاغان اور بالا کوٹ سے بھی سیاحوں کی روانگی کا عمل جاری ہے۔

مانسہرہ کے ڈپٹی کمشنر اورنگزیب حیدر خان نے اپیل کی ہے کہ پابندی کے دوران عوام سیاحتی علاقوں کا رخ نہ کریں۔