• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا نے وادی ہنزہ کو بھی ویران کردیا


ہنزہ میں ہر سال موسم بہار میں سیاحوں کا رش لگ جاتا تھا، لیکن اس سال کورونا وائرس نے وادی کو ویران کردیا ہے۔

وادی ہنزہ کی گلیاں سنسان ہیں اور سیاحت کا مرکز کریم آباد ، دویکر، عطاآباد جھیل اور خنجرآب سمیت ہر سیاحتی مقام پر سناٹا ہے۔

وادی ہنزہ میں موسم بہار کے رنگ ہر طرف پھیلے ہوئے ہیں، لیکن ان نظاروں سے لطف اندوز ہونےوالے سیاح اس سال یہاں نہیں ۔

کورونا وائرس نے جہاں سار ی دنیا کو اور ہر شعبہ کو متاثر کیا ہے وہیں سیاحت سے وابستہ دو پیشوں ٹورازم انڈسٹری اور ہوٹل انڈسٹری سے وابستہ لوگ بھی شدید متاثر ہیں، وادی میں اس وقت تقریبًا تمام ہوٹلز ہی خالی ہیں۔

گلگت بلتستان میں بیشتر لوگوں کا روزگار سیاحت سے وابستہ ہے ،بہت سے لوگوں نے نئے ہوٹلرز اور مزید تزین و آرائش کےلئے بینکوں سے قرض لےکر تعمیرات کا کام شروع کیا تھا جو کہ اب رک گیاہے۔

خواتین نے بھی بڑھتی ہوئی سیاحت سے روزگار کمانے کے لیے یہ شعبہ اپنایا لیکن عالمی وبانے ان کا روزگار چھین لیا۔

ہر سال موسم بہار سے سردیوں کی آمد تک سیاحوں سے بھری رہنےوالی یہ حسین وادی سیاحوں سے خالی ہے۔

ہوٹلر انڈسٹری اور سیاحت بری طرح متاثر ہے،اس سے وابستہ لوگوں نے حکومت سے پیکیج کے اعلان کا مطالبہ کیاہے۔

تازہ ترین