آزاد کشمیر: میٹھے پانی کا قدیم اور منفرد چشمہ

July 22, 2020

آزاد کشمیر کے ضلع حویلی کا میٹھے پانی کا قدیم چشمہ اپنی منفرد حیثیت رکھتا ہے۔

ضلع حویلی کے پنج پیر علاقے میں واقع یہ قدرتی چشمہ بیک وقت پانچ مختلف مقامات سے نکلتا ہے۔

اس چشمے کے ساتھ کئی قدرتی جڑی بوٹیاں بھی پائی جاتی ہیں، اہل علاقہ اس چشمے سے نکلنے والے پانی کو شفایاب پانی بھی کہتے ہیں۔

اس چشمے کے ساتھ ہی ایک مسجد ہے، چشمے کے پانی سے وضو انتظام یہاں موجود ہے۔

لوگوں چشمے کے پانی سے وضو کرنے کے بعد مسجد میں نماز ادا کرتے ہیں اور اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں۔