• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھنڈے میٹھے پانی کے چشمے وادی سوات کی پہنچان


وادی سوات جہاں شور مچاتے دریاؤں اور گنگناتے آبشاروں کیلئے شہرت رکھتی ہے، وہاں ٹھنڈے میٹھے پانی کے چشمے بھی اس وادی کی پہچان ہیں۔

وادی سوات جہاں اپنی قدرتی خوبصورتی، برف پوش چوٹیوں، ان گِنت جھرنوں، گلیشیئرز، چراگاہوں، جھیلوں اور گھنے و تاریک جنگلوں کی وجہ سے مشہور ہے، وہاں اس حسین وادی کے ٹھنڈے میٹھے پانی کے چشمے بھی اپنی مثال آپ ہیں۔

رپورٹ کےمطابق وادی سوات کے ایک تاریخی چشمے میں جڑی بوٹیوں کا صاف پانی ہے۔

سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سے صرف 3 کلومیٹر دور فضاگھٹ کے مقام پر اس تاریخی چشمے کا پانی پینے کیلئے لوگ دور دور سے آتے ہیں۔

شہری کہتے ہیں کہ جڑی بوٹیوں سے نکلتے ہوئے چشمے کے پانی میں کئی امراض کا شفا بھی ہے، اس چشمے کا پانی ٹھنڈا بھی ہے اور میٹھا بھی ہے۔

ہمارے بزرگ کہتے ہیں کہ یہ بہت سے امراض میں شفا کا باعث ہے، ہم سارے دوست اس چشمے کا پانی پینے کیلئے آئے ہیں، اس میں شفا ہے۔

سوات کے سیاحتی مقامات تک جانے والے سیاح اس چشمے کے کنارے رک کر یہاں کے ٹھنڈے میٹھے پانی کا مزہ ضرور لیتے ہیں۔

تازہ ترین