ہمایوں سعید کیلئے ان کی اہلیہ کا محبت بھرا پیغام

July 27, 2020

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید کی اہلیہ و پروڈیوسر ثمینہ ہمایوں کی جانب سےشوہر کے لیے محبت بھرا پیغام سامنے آیا ہے۔

ہمایوں سعید کی 49ویں سالگرہ کے موقع پر ثمینہ ہمایوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی جس کے ساتھ ہی اُنہوں نے ہمایوں سعید کے لیے خصوصی پیغام بھی لکھا۔

ثمینہ ہمایوں نے اپنے شوہر ہمایوں سعید کو اُن کی زندگی کی روشنی قرار دیتے ہوئے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

اُنہوں نے لکھا کہ میں ’آپ کو اپنی زندگی میں پاکر بےحد خوش ہوں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’آپ کی موجودگی نے میرے ہر دن کو خوشگوار اور بہترین بنایا ہے اور میں اس کے لیے آپ کی بےحد شُکر گُزار ہوں۔‘

ثمینہ ہمایوں نے اداکار کی کامیابی کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ ہمیشہ کامیاب ہوں اور ہم اپنے آنے والے دنوں میں بھی ایک دوسرے کو خوشیاں دیتے رہیں۔‘

آخر میں میں اُنہوں نے ہمایوں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری دُعا ہے یہ سال پچھلے تمام سالوں سے بہتر اور روشن ہو۔‘

واضح رہے کہ 27 جولائی 1971 کو کراچی میں پیدا ہونے والے سُپر اسٹار ہمایوں آج اپنی 49ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔