بھارتی اقداماتRSS متاثرہ ہندوتوا سوچ کی عکاسی کرتےہیں: علی امین

August 05, 2020

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ 5 اگست 2019 کا دن مقبوضہ کشمیرکی تاریخ میں ایک اور سیاہ دن ہے، گزشتہ سال اس دن بھارت نے عالمی قوانین، یو این قراردادوں کی دھجیاں اڑائیں۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی اقدامات آر ایس ایس متاثرہ اس ہندوتوا سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بھارت نےمقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ مضبوط کرنےکی قابل مذمت کوشش کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارتی اقدامات کا مقصد اقلیتوں خصوصی طور پر مسلمانوں سےامتیازی سلوک برتنا ہے، لاکھوں کشمیریوں کو اپنے ہی گھروں میں قیدی بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا گیا ہے۔