پاکستانی شاعر پرویز اقبال کے ملی نغمہ ’میرا دیس‘ کی رونمائی

August 07, 2020

دی ہیگ (نمائندہ جنگ) ہالینڈ میں بسنے والے پاکستانی شاعر پاسٹر پرویز اقبال کے لکھے ہوئے تازہ ملی نغمہ ’میرا دیس‘ کی رونمائی پاکستان ہائوس دی ہیگ میں ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ کے قونصلر اعزاز خان تھے جب کہ پاکستان چرچ واٹرڈیم ایریا ڈین ایس ایرک، کشمیر پیس فورم ہالینڈ کے صدر راجہ زیب خان، پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاروق حیدر اور ہالینڈ میں بسنے والی پاکستان مسیحی کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود تھی، قونصلر اعزاز خان نے پاکستان مسیحی برادری کے جذبہ حب الوطن کی تعریف کی، قونصلر اعزاز خان نے اس موقع پرمسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور ہالینڈ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔شاعر پاسٹر پرویز اقبال نے سفارتخانہ پاکستان کے قونصلر اعزاز خان اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، سنبل نورین اور موسیقار یونس مندی نے شاندار ملی نغمے گا کر تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ اس موقع پر شاعر پاسٹر اقبال اور ان کی بیگم نے قونصلر اعزاز خان، راجہ زیب خان، راجہ فاروق حیدر، سنبل نورین اور موسیقار یونس مندی و دیگر کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ یاد رہے ہالینڈ میں بسنے والی پاکستانی مسیحی برادری پاکستان کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام کرتی رہتی ہے۔ پاکستانی شاعر پاسٹر پرویز اقبال کی تازہ تخلیق ملی نغمہ میرا دیس بہت پسند کیا۔ تقریب کے اختتام پر شاندار پاکستانی پکوان سے مہمانوں کی تواضح کی گئی۔