اقراء عزیز کے انسٹا پر 5 ملین فالورز ہوگئے

August 12, 2020

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ اقراء عزیز کے انسٹاگرام پر 5 ملین فالوورز ہو گئے ہیں۔

چھوٹی سی ہی عمر میں پاکستانی شائقین اور ڈرامہ انڈسٹری میں اہم مقام حاصل کرنے والی اداکارہ اقراء عزیز کے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر 5 لاکھ فالوورز ہو گئے ہیں، اقراء عزیز کا انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نام اقراء عزیز حسین ہے ۔

اقراء عزیز کے 5 ملین فالورز ہونے پر اُن کے شوہر اداکار اور میزبان یاسر حسین کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے، اداکار یاسر حسین نے اپنی بیگم اقراء کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی ۔

اداکار یاسر حسین نے اقراء عزیز کو اپنی اسٹوری پر ٹیگ کرتے ہوئے اُن سے محبت کا اظہار کیا اور مبارکبادی ۔

گزشتہ سال ستمبر میں معروف اداکارہ اقرا عزیز اور اداکار یاسر حسین شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹی وی اداکارہ ایمن خان سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر 70 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی اداکارہ ہیں ۔