آپ آف لائن ہیں
جمعہ12؍ربیع الاوّل 1442ھ 30؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ایمن کے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز

پاکستانی ٹی وی اداکارہ ایمن خان سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر 70 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی اداکارہ بن گئیں۔

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مشہور و معروف شخصیات اپنے مداحوں کو اپنی روزمرہ زندگی کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا سائٹس کا استعمال کرتے ہیں۔

شوبز ستاروں کی مقبولیت کا اندازہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے لگایا جاسکتا ہے، جسے ہر گزرتے دن کے ساتھ پرستاروں کی بڑی تعداد فالو کررہی ہے۔

انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے پر ایمن خان کی قریبی دوست مومل اور جڑواں بہن اداکارہ منال خان  نے انہیں مبارکباد بھی دی۔

خیال رہے کہ ایمن خان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کافی فعال رہتی ہیں۔

وہ مداحوں کے ساتھ اکثر و بیشتر اپنی بیٹی کی تصاویر کے ساتھ ساتھ شوہر منیب بٹ کے ساتھ رومانوی تصاویر بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔

من خان کے کیریئر پر ایک نظر ڈالی جائے تو اداکارہ نے 2012 کے ڈرامے ’محبت بھاڑ میں جائے‘ کے ساتھ کیریئر کا آغاز کیا۔

وہ ’من مائل‘، ’کتنی گرہیں باقی ہیں‘، ’گھر تتلی کا پر‘، ’عشق تماشا‘ اور ’باندی‘ جیسے ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

ایمن 2018 میں اداکار منیب بٹ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، اُن کی ایک بیٹی امل ہے، فی الحال ایمن نے اداکاری سے وقفہ لیا ہوا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید