پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ اقرا عزیز اور اداکار یاسر حسین شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
معروف اداکارہ اقرا عزیز اور اداکار یاسر حسین کی شادی کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: اقرا اور یاسر کا اپنی مہندی پر ڈانس
اپنی زندگی کے سب سے اہم دِن کے موقع پر اقرا عزیز نے سُرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ہے جبکہ اُن کے شوہر یاسر حسین نے آف وائٹ رنگ کی خوبصورت شیروانی پہنی ہوئی ہے۔
اِس جوڑے کے نکاح کی ویڈیو کچھ دیر قبل ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔