نواز شریف نے وارنٹِ گرفتاری کو چیلنج کر دیا

August 15, 2020

نواز شریف نے وارنٹِ گرفتاری کو چیلنج کر دیا

سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں وارنٹِ گرفتاری کے اجراء اور اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کو چیلنج کر دیا۔

نواز شریف نے بیرسٹر جہانگیر جدون کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت کی کارروائی اور اشتہار جاری کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب اپوزیشن کو ٹارگٹ کر کے اس کی آواز دبانا چاہتا ہے

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف مفرور نہیں بلکہ ضمانت کی منظوری کے بعد بیرونِ ملک گئے تھے۔

یہ بھی پڑھئیے:۔

نواز شریف کی ٹیسٹ رپورٹ جعلی، تحقیقات کی جائیں، فواد چوہدری

نواز شریف کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم کا بیرونِ ملک علاج جاری ہے، نمائندے کے ذریعے ٹرائل کا سامنا کرنے کی اجازت دی جائے۔

سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف نے اپنی درخواست میں یہ بھی کہا ہے کہ یورپین یونین اور ہیومن رائٹس واچ نے نیب کی کاوروائیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔