وزیر اعظم نے نواز شریف کی تقریر نشر کی اجازت خود دی

September 20, 2020


وزیراعظم عمران خان نے نیوز چینلز کو نواز شریف کی تقریر شروع ہونے سے پہلے اسے نشر کی اجازت دیدی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی تقریر سے قبل ہدایت جاری کی کہ نواز شریف کی تقریر نیوز چینلز کو نشر کرنے دی جائے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف اپنی تقریر سے عوام میں خود ایکسپوز ہوں گے، وہ جھوٹ بول رہے ہیں ان کو جھوٹ بولنے دیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے معاونین اور مشیروں کی جانب سے پیمرا کو خط لکھنے کی تجویز کو مسترد کردیا اور کہا کہ نوازشریف جھوٹ بولیں گے اس لیے عوام کو خود فیصلہ کرنے دیا جائے۔