پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمان کاکہنا ہے کہ آج 12 پارٹیوں کا اجتماع ہے،حکومت بہت گھبرائی ہوئی ہے، اسے کہیں اے پی سی سے گھبرانا نہیں ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آج 12 پارٹیوں کے اجتماع میں تمام اپوزیشن رہنما آنے والے ہیں، اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان گفت و شنید ہوگی۔
شیری رحمان کاکہنا تھا کہ اے پی سی میں آصف زرداری ویلکم نوٹ دیں گے، جبکہ میاں نوازشریف کو لائیو اسٹریم کریں گے جس کے بعد شہباز شریف اور بلاول خطاب کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اے پی سی میں ایکشن پلان بنایا جائے گا، تمام پارٹیاں حکومت کی 2 سالہ کارکرگی پر بات کریں گی۔