دیپکا منشیات کی بات چیت کیلئے واٹس اپ گروپ کی ایڈمن تھیں

September 26, 2020

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں منشیات کا پہلو سامنے آنے کےبعد بولی وڈ کے کئی بڑے ستارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے راڈار پر آگئے ہیں۔ ریا چکرورتی کی گرفتاری کے بعد این سی بی کی ٹیم نے گزشتہ روزاداکارہ رکل پریت سنگھ سےپوچھ گچھ کی۔

وہیں اس معاملے میں اب این سی بی کو بڑی معلومات ہاتھ لگی ہیں۔ این سی بی کے ذرائع کے مطابق، جس واٹس اپ گروپ میں ڈرگز کے بارے میں بات چیت ہوتی تھی، اس گروپ کی ایڈمن دیپیکا پڈوکون تھیں۔

این سی بی کے ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق، اس گروپ کو سال 2017 میں بنایا گیا تھا اور اس گروپ میں دیپیکا پڈوکون، جیا شاہ اور کرشمہ پرکاش شامل تھیں۔

اس گروپ کے ذریعہ ہی دیپیکا پڈوکون اور کرشمہ منشیات کے بارے میںکر رہی تھیں۔ وہیں دوسری طرف خبر ملی ہے کہ رکل پریت سنگھ نے این سی بی کے سامنے قبول کیا ہے کہ انہوں نے سال 2018 میں ریا چکرورتی کے ساتھ ڈرگز چیٹ کی تھی۔

انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ ریا چکرورتی کے ساتھ ان کی ڈرگز چیٹ ہوئی تھی۔ رکل پریت نے این سی بی کو بتایا کہ ریا چکرورتی چیٹ میں اپنا سامانا منگوا رہی تھیں۔ رکل پریت سنگھ نے بتایا کہ ریا چکرورتی کا سامان (ڈرگس) میرے گھر تھا۔ فی الحال رکل پریت سنگھ نے ڈرگز لینے سے انکار کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ریا چکرورتی کی گرفتاری کے بعد این سی بی کی ٹیم نے جہاں اداکارہ دیپیکا پڈوکون، سارہ علی خان اور شردھا کپور کو پوچھ گچھ کے لئے سمن بھیجا ہے تو وہیں ٹی وی اداکار صنم جوہر اور ایبگیل پانڈے کے خلاف این ڈی پی ایس کی دفعہ 20 کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے۔