فلم و ڈراما کے مشہور اداکار مرزا شاہی انتقال کر گئے

September 29, 2020

پاکستانی فلم اور ڈراموں کے مشہور اداکار مرزا شاہی 70 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق مرزا شاہی کو دو روز قبل سول اسپتال کے ٹراما سینٹر لایا گیا، اُنھیں آج میڈیکل آئی سی یو میں وینٹیلیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

مرزا شاہی نے کئی فلموں اور ڈراموں میں یادگار کردار ادا کئے، تاہم اُنہیں سب سے زیادہ مقبولیت جیو کی مزاحیہ ڈراما سیریز ’نادانیاں‘ سے حاصل ہوئی۔

اسی ڈرامے میں ادا کیا گیا، ان کے کردار ’چچا کمال‘ نے بے حد شہرت پائی۔