ایف بی آر نے تمام کلکٹریٹس میں انٹیگریٹی کمیٹیاں قائم کر دیں

September 30, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف بی آر نے کسٹمز افسران کی کارکردگی میں بہتری لانے اور جونیئر افسران کے خلاف شکایات کےازالے کے لئے تمام کلکٹریٹس میں انٹیگریٹی کمیٹیاں قائم کی ہیں ،کراچی کے 3کلکٹریٹس میں بنائی جانے والی کمیٹیوں میں ایف پی سی سی آئی کے نائب صدرخرم اعجازکو بطوروائس چیئرمین شامل کیاگیاہے ،خرم اعجازکراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدربھی رہ چکے ہیں اوروہ کسٹمزایجنٹس کو درپیش مسائل سے بخوبی واقف ہیں ۔فیڈرل بورڈآف ریونیو نے حال ہی میں ان کمیٹیوں کوکام کی منظوری دی ہے۔ ان کمیٹیوں میں کسٹمزافسران کے ساتھ ساتھ بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف کلکٹرکسٹمزانفورسمنٹ میں قائم کی گئی کمیٹی میں کلکٹرایم سی سی ایکسپورٹ امتیازاحمدشیخ بحیثیت چیئرمین،نائب صدرایف پی سی سی آئی خرم اعجازبحیثیت وائس چیئرمین اوراسسٹنٹ کلکٹرہیڈکوارٹرایم سی سی انفورسمنٹ شفیع اللہ بحیثیت ممبر/سیکریٹری کے طورپر کام کریں گے جبکہ ایم سی سی اپریزمنٹ اینڈفسیی لیٹیشن (ایسٹ)میں قائم کردہ کمیٹی کے ارکان میں کلکٹرانجینئرریاض اے میمن بطورچیئرمین جبکہ نائب صدرایف پی سی سی آئی خرم اعجازوائس چیئرمین اوراسسٹنٹ کلکٹرشہزادعلی ممبر /سیکریٹری کی حیثیت سے اپنے فراہم سرانجام دیں گے جبکہ تیسری کمیٹی ایم سی سی اپریزمنٹ اینڈفسیی لیٹشن (ویسٹ)میں قائم کی گئی ہے جس میں کلکٹرمحمدجمیل ناصرچیئرمین،نائب صدرایف پی سی سی آئی خرم اعجازوائس چیئرمین اورڈپٹی کلکٹرعلی محتسم منہاس بطورممبر/سیکریٹری اپنی ذمہ داری اداکریں گے۔