کورونا کے بڑھتے کیسز سے آسٹرین عوام میں خوف و ہراس

September 30, 2020

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹرین عوام میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد سے کافی خوف وہراس پایا جاتا ہے۔آسٹریا میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران نئے انفیکشن کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔جیسا کہ 24 گھنٹے کے مقابلے میں آسٹریا میں کورونا تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ کل 609نئے کورونا کیسوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔ زیادہ تر نئے انفیکشن کے بارے میں ایک بار پھر وفاقی دارالحکومت ویاناسے اطلاع ملی ہے اور ویانا میں تصدیق شدہ 308 واقعات پیش آئے۔ اس کے بعد بالترتیب آسٹریا میں 92 ، ٹائرول 68 اور لوئر آسٹریا میں 45نئے کیسز ہیں۔ اخری اطلاع تک آسٹریا بھرمیں کورونا مریضوں کی تعداد تقریباً 44000 ہزار تک پہنچ گئی ہے اور ابتک کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 790 ہےاور آسٹریا بھر کے مختلف ہسپتالوں میں 88 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔آسٹرین عوام میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد سے کافی خوف وہراس پایا جاتا ہے۔