فٹبال کیراباؤ کپ، ٹوٹنہم نے چیلسی کو شکست دیدی

September 30, 2020

فٹبال کیراباؤ کپ چوتھے راؤنڈ میں ٹوٹنہم نے چیلسی کو شکست دیدی۔

کیراباؤ کپ کے چوتھے راؤنڈ میں ٹوٹنہم اور چیلسی کا مقابلہ ہوا،چیلسی کے ورنر نے انیسویں منٹ ٹیم کو برتری دلائی جس سے کھیل میں تیزی آئی۔

دوسرے ہاف کے آخر میں ٹوٹنہم کے لیمیلا نے گول کرکے حساب برابر کیا، مقررہ وقت پر اسکور ایک ایک ہی رہا، پنلٹی شوٹ آؤٹس کا مرحلہ شروع ہوا، نشانہ بازی، پھرتی اور مہارت کے کڑے امتحان میں ٹوٹنہم نے پانچ چار کی فتح سمیٹی۔