اقوالِ زریں

October 11, 2020

٭ نیک آدمی جب علم سیکھتا ہے تو انکساری سے جھک جاتا ہے اور بدفطرت جب علم سیکھتا ہے تو تکبر سے اکڑ جاتا ہے۔

(حضرت ابوبکر صدیقؓ)

٭ علم کی وجہ سے دوستوں میں اضافہ ہوتا ہے اور دولت کی وجہ سے دشمنوں میں۔

(حضرت علیؓ)

٭ نیکی علم ہے، بدی جہالت۔

(شیخ سعدیؒ)

٭ اگر کوئی تم سے بھلائی کی امید رکھے تو اسے مایوس مت کرو کیونکہ لوگوں کی ضرورت کا تم سے وابستہ ہونا تم پر اللہ کا خاص کرم ہے۔

(سقراط)