سعودی سعودی عرب کا یوم تاسیس بھرپور انداز سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ریاض میں منقعد ہوا، جس میں 22 فروری کو سعودی عرب کا یوم تاسیس بھرپور انداز سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا نے عالم اسلام کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی اور ماہ صیام میں زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
سعودی میڈیا کے مطابق 2025 میں دنیا بھر سے 19.5 ملین زائرین سعودی عرب پہنچے۔