• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروادی گئی، ذرائع

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروادی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات 30 منٹ جاری رہی، جو کانفرنس روم میں کروائی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

علم میں رہے کہ 10 فروری کو بھی عمران خان کی جیل میں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کروائی گئی تھی۔

یہ ملاقات بھی جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی تھی جو آدھے گھنٹہ سے زیادہ دیر تک جاری رہی۔

قومی خبریں سے مزید