لیاری کو ایک بار پھر باکسنگ قلعہ بنانے کا عزم

October 13, 2020

ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھر نے کہا ہے کہ پاکستان میں لیاری کو باکسنگ کی نرسری کہا جاتا ہے ماضی میں بھی یہاں سے کئی کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل اور قومی سطح پر اپنے کھیل سے ملک کا نام روشن کیا ہے اولمپک اور ایشین گیمز جیسے ایونٹس میں وکٹری اسٹینڈ تک پہنچنے کیلئے لیاری کے باکسرز کو انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے مطابق انفراسٹرکچر فراہم کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے ڈسڑکٹ ساؤتھ میں باکسنگ کے انفراسڑکچر کو مضبوط بناتے ہوئے کلبس اور اکیڈمیز کی سطح پر باکسنگ کلبس کی تزین و آرائش اور دیگر ضروری ان خیالات کا اظہار انہوں نے علی محمد قنبرانی باکسنگ اسٹیدیم میں کھیلے گئے ڈی ایم سی ساؤتھ باکسنگ ٹونامنٹ کی تقسیم انعامات کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر ساؤتھ اختر علی شیخ،پا کستان اولمپک ایسوسی ایشن انوائرمنٹ کمیشن کی ممبر تہمینہ آصف، ملنگ بلوچ، کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کے صدر وسیم ہاشمی، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین آصف عظیم، سیکریٹری احمد علی راجپوت، سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر بلوچ،کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان، کراچی ساؤتھ باکسنگ کے سیکریٹری عبدالرزاق بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر مسلم آزاد باکسنگ کلب کیلئے باکسنگ رنگ کو اپ گریڈ کرنے کااعلان کیا دریں اثناء شہید زاہد باکسنگ کلب نے 2 گولڈ اور 1 سلور میڈل جیت کر ڈی ایم سی ساؤتھ باکسنگ ٹورنامنٹٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔