اقوال زریں

October 18, 2020

٭ برداشت اور معاف کرنا انسان کی طاقت کی بہترین مثال ہے، جبکہ انتقام کی خواہش انسان کی کمزوری کو ظاہر کرتی ہے۔ (حضرت علیؓ)

٭ بڑا تو وہ ہے جو اپنے ہر چھوٹے کو پہچانتا ہو اور اس کی ضروریات کا خیال رکھتا ہو۔* (شیخ سعدیؒ)

٭تم اپنا مستقبل تو نہیں بدل سکتے لیکن تم اپنی عادات بدل سکتے ہو اور تمہاری عادات ہی تمہارا مستقبل بدلیں گیں۔ (عبدالکلام)

٭تم 'مصیبت اور ضرورت کےوقت عبادت کرتےہو۔ کاش مسرت 'اور 'فراغت کے لمحات میں بھی سر بسجود ہوتے۔ (جبران)

٭اصل ذہانت اس بات کو سمجھنا ہے کہ ہم زندگی، دنیا اور اپنے آپ کے بارے میں بہت کم جانتے ہیں۔ (سقراط)

٭ وہ شخص تعریف کا مستحق ہے جو علم کی طاقت کے ساتھ شدت غضب کو زائل کر سکے ۔ ( جالینوس )

٭ حرص کو اپنے دل میں جگہ نہ دو کہ تمہاری طاقت دوسروں سے زیادہ نہیں۔(ارسطو)