نعمان اعجاز کے بیٹے گلوکار ہیں؟

October 17, 2020


پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز کے بیٹے ریان نعمان کی گلوکاری کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں نعمان اعجاز کے بیٹے ریان نعمان گلوکارہ مومنہ مستحسن اور گلوکار بلال سعید کا مقبول ترین گانا ’باری‘ گنگاتے نظر آرہے ہیں جبکہ ویڈیو میں نعمان اعجاز اپنے بیٹے کا ساتھ دیتے ہوئے کُرسی کی مدد سے طبلہ بجاتے دکھائی دیے۔

نعمان اعجاز اور اُن کے بیٹے کی ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردِعمل دیے، زیادہ تر صارفین نے طبلہ بجانے پر اداکار کی تعریف کی تو وہیں کچھ صارفین ریان نعمان کی گائیکی سے خاصے متاثر نہ ہوسکے۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ’اداکار نے طبلہ بہت اچھا بجایا ہے جبکہ ایک صارف نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایسا گا کر بھی اپ لوڈ کرنا، واہ کافی پُراعتماد نظر آرہے ہیں۔‘

دوسری جانب ایک صارف نے ویڈیو کو باپ اور بیٹے کا محبت بھرا رشتہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ویڈیو ان کی آواز سے متعلق نہیں بلکہ یہ بیٹے اور باپ کے تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔‘

واضح رہے کہ نعمان اعجاز کا آنے والا نیا ڈرامہ ’رقیب سے‘ ہے جو ایک نجی ٹی ویچینل سے نشر کیا جائے گا، اس ڈرامہ سیریل میں نعمان اعجاز کے علاوہ اقراعزیز، فریال محمود، حدیقہ کیانی اور ثانیہ سعید بھی کاسٹ کا حصہ ہوں گی۔