انٹر بینک، ڈالر کی قدر میں استحکام

October 21, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں استحکام ،یورو کی قیمت 90پیسے بڑھ گئی ،فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 162.20روپے اور قیمت فروخت 162.40روپے پر برقرار رہی دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 15پیسے سستا ہو گیا اور ڈالر کی قیمت خرید 162.40روپے سے کم ہو کر 162.25 روپے اور قیمت فروخت 162.70روپے سے کم ہو کر 162.55روپے ہو گئی ہے،برطانوی پاونڈ کی قیمت بھی 50پیسے کم ہو گئی جس کے بعد برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 209.50سے کم ہو کر 209.00 روپے اور قیمت فروخت 211.50سے کم ہو کر 211.00 روپے ہو گئی لیکن اس کے برعکس یورو کی قیمت 90پیسے بڑھ گئی اور یورو کی قیمت فروخت 189.60روپے سے بڑھ کر 190.50روپے اور قیمت فروخت 191.60روپے سے بڑھ کر 192.50روپے ہو گئی ہے۔