فارماسوٹیکل مصنوعات کی برآمدات تین ماہ کے دوران 22 فیصد اضافہ

October 22, 2020

اسلام آباد (اے پی پی)فارماسوٹیکل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلی سہ ماہی میں 22.60فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے ۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرستمبرتک فارمامصنوعات کی برآمدات سے ملک کو68.17 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 22.60 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں فارمامصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 5.56 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔