نمرہ علی کے برائیڈل شوٹ کے چرچے

October 23, 2020

سوشل میڈیا پر اپنی جاندار انٹری دینے پر راتوں رات مشہور ہونے والی چلبلی سی لڑکی نمرہ علی نے برائیڈل فوٹو شوٹ کروا کر دوبارہ سے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

بجلی کی سی تیز رفتار سے بولنے والی سوشل میڈیا سَنسیشن نمرہ علی کا تعلق پنجاب کے شہر لاہور سے ہے، نمرہ علی گزشتہ ماہ مقامی سوشل میڈیا روڈ انٹرویو کے دوران اپنے چلبلے انداز کی وجہ سے انٹر نیٹ پر خوب مشہور ہو گئی تھیں جس کے بعد اُنہیں متعدد ٹی وی چینلوں کے مارننگ شوز میں بھی دیکھا اور خوب پسند کیا گیا تھا۔

اب حال ہی میں نمرہ علی نے ایک حسین برائیڈل شوٹ کروایا ہے جس کی انٹرنیٹ پر خوب دھوم مچ گئی ہے ۔


وائرل سَنسیشن نمرہ علی کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اپنے اکاؤنٹس بھی بنا لیے گئے ہیں جن پر راتوں رات ہزاروں میں سبسکرائبرز، لائیکس، اور فالورز آ گئے ہیں۔

17 سالہ نمرہ علی کی برائیڈل شوٹ کرواتے ہوئے ایک ویڈیو بھی خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بھارتی گانوں پر ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔



واضح رہے کہ نمرہ علی نے بے جا تنقید دے بچنے کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس انسٹاگرام اور یوٹیوب چینل کے کمنٹ سیکشنز بند کئے ہوئے ہیں ۔