عرفان جونیجو Irfan Junejo کے یوٹیوب چینل کی پہلی سبسکرائبر کون؟

October 23, 2020

معروف پاکستانی یوٹیوبر عرفان جونیجو کا کہنا ہے کہ اُن کی تمام بڑی کامیابیوں کی وجہ اُن کی اہلیہ ہیں۔

عرفان جونیجو نے اپنی اہلیہ کی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس شخص کو سالگرہ مبارک ہو جس نے مجھ پر اُس وقت یقین کیا جب مجھے خود بھی اپنی ذات پر یقین نہیں تھا۔‘

30 سالہ یوٹیوبر نے لکھا کہ ’میری اہلیہ نے اُس وقت مجھ پر بھروسہ کیا جب کسی کو معلوم نہیں تھا یہاں دُنیا میں کوئی عرفان جونیجو بھی موجود ہے۔‘

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’آج میں سالگرہ کے تحفے میں اپنی اہلیہ سے بھرپور اظہارِ محبت کرنا چاہتا ہوں کیونکہ میں آج جو بھی ہوں اُس کی وجہ صرف میری اہلیہ ہے۔‘

عرفان جونیجو نے انکشاف ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے یوٹیوب چینل کی پہلی سبسکرائبر میری اہلیہ ہیں اور میں نے اُنہی کی وجہ سے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔‘

واضح رہے کہ عرفان جونیجو کا شمار پاکستان کے بڑے اور نامور یوٹیوبرز میں ہوتا ہے اور اُن کے ولاگز سے مُتاثر ہوکر پاکستان میں بہت سے نوجوانوں نے ولاگنگ کی دُنیا میں قدم رکھا ہے۔

عرفان جونیجو نے سال 2019 میں شادی کی تھی۔