سابقہ بولی وڈ اداکارہ ثنا خان عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی خواہشمند

October 24, 2020

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام کی خاطر فلمی دنیا کو خیرباد کہنے والی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے مدمقابل اداکاری کے جوہر دکھانے والی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے کرونا وبا کے باعث سات ماہ بعد بیت اللہ شریف میں نماز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جلد عمرے پر جانے کا ارادہ ظاہر کیا۔سابق بولی وڈ اداکارہ نے عمر ےکی سعادت حاصل کرنے کی خواہش فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر کعبۃ اللہ کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کی۔