ایتھنز:کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 28اکتوبر کو یوم سیاہ منایا جائے گا

October 24, 2020

ایتھنز (مرزارفاقت حسین) یونان میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف متحرک ہوگئی ، اِس سلسلہ میں منگل کی شب ہونیوالے کمیونٹی نمائندگان کے مشاورتی اجلاس میں یوم سیاہ کے موقع پر احتجاجی کار ریلی نکالنے کافیصلہ کیا گیا، اجلاس کے شرکا نے اِس عزم کا اظہارکیا کہ بھارت کے غاصبانہ قبضے کیخلاف معصوم کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھی جائیگی اور یونان میں یوم سیاہ منا کر بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا جائے گا۔مشاورتی اجلاس میں احتجاجی ریلی کے روٹ اور دیگر انتظامی معاملات کو بھی حتمی شکل دی گئی، جس کے مطابق28 اکتوبر کے روزفرینڈز آف کشمیر کے بینر تلے بھارتی مظالم کیخلاف نکالی جانیوالی احتجاجی موٹرریلی کا آغازوسطی ایتھنز جبکہ اختتام بھارتی سفارتخانہ پر کیا جائیگا۔اِس مشاورتی اجلاس میں کشمیری برادی کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی ، سماجی ،مذہبی اور صحافی شخصیات نے شرکت کی ۔کشمیر کے بینر تلے بھارتی مظالم کیخلاف نکالی جانیوالی احتجاجی موٹرریلی کا آغازوسطی ایتھنز جبکہ اختتام بھارتی سفارتخانہ پر کیا جائیگا۔اِس مشاورتی اجلاس میں کشمیری برادی کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی ، سماجی ،مذہبی اور صحافی شخصیات نے شرکت کی ۔