مسئلہ کشمیر کا پر امن حل ضروری ہے،پروفیسر شاہد اقبال

October 24, 2020

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) جموں کشمیر ہیومین رائٹس موومنٹ کے چیئرمین پروفیسر شاہد اقبال نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیوگوتریس پر دباؤ ڈالیں کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سہ فریقی کشمیر پیس کانفرنس بلانے کےلئے اقدامات کریں ۔ انہوں نے کہا جنوبی ایشیاء میں امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا پر امن حل انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے تجویز دی کہ اقوام متحدہ یو این سیکورٹی کونسل کے ممبران کے زیراہتمام اسلام آباد، لندن یا جنیوا میں سہ فریقی کشمیر پیس کانفرنس بلائےاور پاکستان ان ممالک کو باضابطہ دعوت دے۔ پروفیسر شاہد اقبال نے اگر پاکستان،امریکہ، افعانستان، طالبان کے درمیان قطر میں افعانستان میں قیام امن کیلئے مذاکرات ہو سکتے ہیں تو اس طرح مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھی سہ فریقی مذاکرات ہونے چاہئیں ۔ پروفیسر شاہد اقبال نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے کہا کہ وہ سہ فریقی کانفرنس بلانے کےلئے امریکہ، برطانیہ، روس، چین، فرانس، جرمنی سے رابطے کریں۔