• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر چین پہنچ گئے

برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر 3 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، 2018ء کے بعد کسی برطانوی وزیرِ اعظم کا یہ پہلا دورۂ چین ہے۔

سر کیئر اسٹارمر کی چینی صدر شی جن پنگ سے جمعرات کو ملاقات متوقع ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 60 کاروباری اور ثقافتی شخصیات بھی برطانوی وزیرِاعظم کے ہمراہ ہیں۔

برطانوی حکومت کے مطابق چین کے ساتھ معاشی تعلقات پر بات ہو گی، انسانی حقوق اور سائبر سیکیورٹی بھی مذاکرات کاحصہ ہوں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید