• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر پر نامعلوم مائع چیزسے حملہ

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکا میں ایک تقریب کے دوران ڈیموکریٹک رکنِ کانگریس الہان عمر پر کوئی بدبودار مائع چیز پھینکی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مسلم رکن کانگریس کو امریکا کی ریاست منی سوٹا کے شہر میناپولس میں ٹاون ہال میٹنگ سے خطاب کےدوران بدبودارمائع چیز سے نشانہ بنایا گیا۔

خاتون رکن کانگریس ماضی میں  صدر ٹرمپ کو اکثر تنقید کا نشانہ بناتی ری ہیں۔

مائع مواد پھینکے جانےسے الہان عمر زخمی نہیں ہوئیں جبکہ سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے سفید فام ملزم کو حراست میں لےلیا۔

حملے سے قبل امریکی رکن کانگریس مطالبہ کررہی تھی کہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوم استعفی دیں یا مواخذے کا سامنا کریں۔

الہان عمر کے والدین کاتعلق صومالیہ سے ہے جبکہ کرسٹی نوئم کو منی سوٹا میں آئس اہلکار کے ہاتھوں ہلاکت پر تنقید کا سامنا ہے۔

امریکی میڈیا کےمطابق ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوئم اور صدرٹرمپ کے مشیر اسٹیفن ملر پر گمراہ کن معلومات پھیلانے کا الزام لگتا رہا ہے۔

مبینہ گمراہ کن معلومات میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اہلکاروں نے مظاہرہ کرنیوالے ایسے مسلح شخص کوہلاک کیا جو قتل عام کرنا چاہتا تھا جبکہ الیکس پریٹی کے ہاتھ میں گن نہیں تھی اور اسے گولی مارے جانےسے پہلے ہی غیرمسلح کیاجاچکا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید