• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی طیارے کی کریش لینڈنگ، نائب وزیرِ اعلیٰ مہاراشٹرا اجیت پاوار سمیت 5 افراد ہلاک

—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں طیارے کی کریش لینڈنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں مہاراشٹرا کے نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پاوار سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

طیارے کو حادثہ مہاراشٹر کے علاقے بارہ متی میں پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے میں مہاراشٹرا کے نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پاوار، ان کے 2 ساتھی اور عملے کے 2 ارکان بھی سوار تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں سوار افراد میں سے کوئی زندہ نہیں بچ سکا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے طیارے میں سوار 241 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا تھا۔

بھارتی سرکاری ایئرلائن کا طیارہ لندن جا رہا تھا، مسافر طیارے میں 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار طیارے میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی مسافر سوار تھے، حادثے کا شکار طیارے میں 11 بچے بھی موجود تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید