امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ آج سے وسطی مدتی انتخاب کی مہم شروع کررہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے آیئوا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخابات باآسانی جیت جائیں گے، اگر ہم وسط مدتی انتخابات ہار گئے تو امریکا بہت کچھ کھو دے گا۔
ایک سال پہلے امریکا میں تاریخی مہنگائی تھی، آج امریکی معیشت مستحکم ہورہی ہے، مہنگائی کم ہے، تاریخ کا سب سے بڑا ٹیکس ریلیف دے رہا ہوں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ سرحدوں کو غیرقانونی تارکین وطن کیلئے مکمل بند کردیا ہے، امریکا آج سرمایہ کاروں کیلیے محفوظ ملک ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بائیڈن کے 4 سالہ دور میں امریکا میں ایک ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری آئی، ہمارے ایک سال کے دوران سرمایہ کاری کا حجم 18 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کی جتنی عزت اب دنیا میں ہے پہلے کبھی نہیں تھی، جاپان، برطانیہ اور آسٹریلیا امریکا میں تاریخی سرمایہ کاری کررہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایک بحری بیڑا ایران کی طرف بڑھ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جون میں ایران کی جوہری صلاحیت کو ختم کیا، ایران میں فوجی کارروائی میں کوئی بھی شہری نہیں مارا گیا، امید ہے ایران ہم سے ڈیل کرلے گا۔