اسٹاک مارکیٹ، کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام،67؍پوائنٹس کا اضافہ

October 24, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز اتار چڑھاؤ کے بعد مارکیٹ کا مثبت اختتام ہوا اورکے ایس ای100انڈیکس میں 67پوائنٹس کا اضافہ ہوا،سرمایہ کاری مالیت 18ارب 91کروڑ 92لاکھ روپے بڑھ گئی ،54.47فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھ گئیں تاہم کاروباری حجم میں نمایاں کمی ،تفصیلات کے مطابق کاروبار کے ابتداء میں منفی رحجان دیکھا گیا اور ایف اے ٹی ایف فیصلےکے انتظار میں سرمایہ کار گریزاں نظر آئے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مندی کا رحجان دیکھا جا رہا تھا لیکن بعد ازاں انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے کچھ مخصوص سیکٹر ز میں خریداری سے یہ رحجان مثبت میں بدل گیا اور اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 66.98پوائنٹس کے اضافے سے 41266.00 پوائنٹس پر بند ہوا۔