ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار

October 24, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار ،انٹر بینک میں مزید 17پیسے سستا ہو گیا ،فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 17پیسے کی کمی سے 161.60روپے سے کم ہو کر 161.43روپے ہو گئی اور قیمت فروخت 161.80روپے سے کم ہو کر 161.62روپے پر آگئی ہے۔