سنی تحریک اورجماعت اہلسنّت کے زیراہتمام میلادریلی

October 24, 2020

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے )پاکستان سنی تحریک اورجماعت اہلسنّت کے زیراہتمام گولڑہ موڑ تاچشتی آباد پشاورروڈ میلادریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈویژنل صدرعلامہ طاہراقبال چشتی،علامہ سیددلاورحسین شاہ،علامہ عمران نظامی،علامہ عظمت رضاچشتی،قاری محمدریاست چشتی نے کی۔ ریلی کے اختتام پرشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہراقبال چشتی نے کہاکہ دُنیا بھر میں فلاح انسانیت کیلئے اسوہ محمدیﷺ کو اختیار کرنا ہوگا۔