ہم نبیﷺ کی ناموس کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، مولانا فضل الرحمٰن

October 27, 2020

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کی ناموس کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

سربراہ جے یو آئی نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی تشہیر کے خلاف آئندہ پورے ہفتے احتجاج اور مظاہروں کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں جبکہ تاجر فرانس کے ساتھ تجارتی معاہدے منسوخ کردیں۔

مولانا فضل الرحمٰن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نبیﷺ کی ناموس کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

واضح رہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور پھر اس کے بعد فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان پر پاکستان سمیت پوری دنیا سراپا احتجاج ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ کئی مسلم ممالک کے تاجروں نے فرانس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس کی مصنوعات کا بھی بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔