گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف جامعہ کراچی کے اساتذہ کا احتجاج

October 29, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد عراقی کی قیادت میں جامعہ کراچی کے اساتذہ نےاحتجاج کیا۔ مختلف شعبہ جات کے اساتذہ نے آرٹس لابی سے سلور جوبلی تک واک کی اساتذہ نے بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ حرمت رسول پر جان، مال، اولاد سب قربان ہے ۔ اس موقع پر فرانس کےمعاشی بائیکاٹ اورنبی اکرم کی حرمت کے تحفظ کے نعرے بھی لگائے گئے۔