خاکے بنانے کی مذموم سازش کرنے والے امن کے دشمن ہیں، علامہ کوکب نورانی

October 29, 2020

کراچی (پ ر) علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے کہا ہے کہے نبی پاک ﷺ پوری کائنات میں سب سے بہتر اور افضل ہستی ہیں، ان کے برابر تو کیا کوئی ان کے مثل بھی نہیں، ان کی حقیقت کو ربّ ِکریم کے سوا کوئی جانتا ہی نہیں۔ ان سے منسوب کرکے خاکے بنانے کی مذموم سازش کرنے والےاپنی ہی بھیانک شکل دنیا کو دِکھانا چاہتے ہیں۔ ایسی سازش کرنے والے شیطان سے بھی بدتر ہیں اور دنیا میں امن کے دشمن ہیں۔ ان کے لیے دنیا و آخرت میں لعنت، تباہی اور خرابی کے سوا کچھ نہیں۔