’عمیر سیلفی سے پیٹ بھر لو‘

October 29, 2020

مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’خانی‘ سے شہرت پانے والی نامور اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال نکاح کے بعد سیر سپاٹوں پر نکل گئے جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

گزشتہ دنوں اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے معروف گلوکار عمیر جسوال نے اپنے چاہنے والوں کو اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق آگاہ رکھنے کے لیے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری میں اہلیہ کے ہمراہ کچھ سیلفیاں شیئر کی ہیں۔

عمیر جسوال کی انسٹا اسٹوری میں شیئر کی جانے والی سیلفی میں گلوکار اور ثنا جاوید گاڑ ی میں بیٹھے کہیں جارہے ہیں۔

انسٹا اسٹوری میں انہوں نے سیلفی شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’ملین ڈالر کا سوال ہے کہ بیگم آج کیا کھانا ہے؟‘

گلوکار نے اپنی اگلی انسٹا اسٹوری میں ایک اور سیلفی کے ساتھ اہلیہ کا جواب بتاتے ہوئے لکھا کہ ’ثنا کا کہنا ہے کہ عمیر کھانے کا کچھ معلوم نہیں بس تم سیلفی سے اپنا پیٹ بھر لو۔‘

اس سے قبل عمیر جسوال نے انسٹاگرام پر نکاح کی نئی تصویریں پوسٹ کی تھیں جن میں ثنا جاوید اپنے شوہر کا ہاتھ تھامے بھرپور انداز میں مُسکرا رہی تھیں۔


عمیر جسوال نے تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ثناء کے ساتھ کبھی بھی کوئی لمحہ مدھم نہیں ہوتا اور نہ ہی میں ان کے ساتھ خود کو سُست محسوس کرتا ہوں۔‘

گلوکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ’ماشاءاللّہ‘ بھی لکھا تھا تاکہ اُن کی جوڑی نظرِبد سے محفوظ رہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال نے اپنی شادی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔

شوبز جوڑی کی شادی کی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔