• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثنا جاوید اور عمیر جسوال کے نکاح کی نئی تصاویر مقبول

گزشتہ دنوں معروف گلوکار عمیر جسوال کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی نامور اداکارہ ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کے دن کی نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’خانی‘ سے شہرت پانے والی خوبرو اداکارہ ثنا جاوید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی زندگی کے سب سے خوبصورت یعنی نکاح کے دن کی نئی تصویریں پوسٹ کی ہیں۔

View this post on Instagram

Nikkah 20.10.2020

A post shared by Sana Javed (@sanajaved.official) on


انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئیں کچھ تصویروں میں ثنا جاوید عروسی لباس میں نظریں جھکائے بیٹھی ہیں جبکہ اس پوسٹ کے کیپشن میں اُنہوں نے اپنے اور عمیر جسوال کے نکاح کے دن کی تاریخ لکھی۔

اِس کے علاوہ ثنا جاوید نے اپنی جیون ساتھی عُمیر جسوال کے ساتھ بھی نئی تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں گلوکار اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھامے اُن کے ماتھے پر بوسہ دیتے نظر آرہے ہیں۔


ثنا جاوید نے انسٹاگرام پر اُس خوبصورت ڈبے کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس پر شوبز انڈسٹری کی اس خوبصورتی جوڑی کا نام درج ہے۔

اداکارہ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے کچھ گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویریں پوسٹ کی ہیں جن پر اب تک لاکھوں میں لائکس آچکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے اس جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب گلوکار عمیر جسوال نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ ثنا جاوید کے ہمراہ وہی تصویریں پوسٹ کی ہیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال نے اپنی شادی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔

شوبز جوڑی کی شادی کی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔

تازہ ترین