فاطمہ ثنا شیخ کے بالی وڈ سے متعلق سنسنی خیز انکشافات

October 31, 2020

بھارتی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے اپنی ذاتی زندگی اور بالی وڈ میں ہونے والی ناانصافیوں سے پردہ اٹھا دیا۔

ایک انٹرویو میں فاطمہ ثنا شیخ کا کہنا تھا کہ جنسی استحصال ایک دھبہ ہے جس کی وجہ سے خواتین اس بارے میں بات نہیں کرتیں، پہلے آپ کو اس حوالے سے بات نہ کرنے کی نصیحت کی جاتی تھی لیکن آج اس حوالے سے دنیا بدل گئی ہے، لوگوں میں آگاہی اور شعور ہے۔

28 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ انہیںکئی بار فلم انڈسٹری میں کام کے حصول کے لئے جنسی تعلقات قائم کرنے کی پیشکش کی گئی اور کم عمری میں انہیں بھی جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے انٹرویو کے دوران بالی وڈ میں کی جانیوالی ناانصافیوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ ان سے متعدد بار کام واپس لے لیا گیا۔ ایسا کئی دفعہ بہتر تعلقات اور بڑی سفارش پر کیا گیا۔

فاطمہ ثنا شیخ بالی وڈ کے سپراسٹار عامر خان کے ساتھ فلم دنگل میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں۔