جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو نئے کیمپس کیلئے 5 ایکڑ اراضی مل گئی

November 02, 2020

کراچی( اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو نئے کیمپس کے لئے 5 ایکڑ اراضی مل گئی۔ سردار یاسین ملک کے تعاون سے اپنے نئے کیمپس کے لئے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے 5 ایکڑ اراضی ایک تقریب میں حاصل کی ہے۔ وائس چانسلر جے ایس ایم یو پروفیسر ایس ایم طارق رفیع نے اراضی کے دستاویزات وصول کرنے کے لئے اپنے دفتر میں منعقدہ دستخطی تقریب میں باقاعدہ اس کا اعلان کیا۔ پروفیسر رفیع نے سردار یاسین ملک کا شکریہ ادا کیا اور یونیورسٹی کی توسیع کے منصوبوں کو شیئر کیا۔ اس وقت جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سنٹر کے دونوں اطراف میں موجود دو کیمپسز میں میڈیکل ، ڈینٹل اور اس سے منسلک ہیلتھ سائنس سائنس انسٹی ٹیوٹ میں فی الحال کم از کم تین ہزار طلباء تعلیم حاصل کرتے ہیں۔