سینٹر ل جیل کی حفاظتی چوکی گرنے سے پولیس اہلکار شدید زخمی

November 08, 2020

خیرپور(بیورورپورٹ) سینٹرل جیل کی حفاظتی چوکی نمبر 3 دھماکے سے گرنے کے نتیجے میں چوکی پر بیٹھا ہوا جیل پولیس کا اہلکار شوکت علی اجن ملبے تلے دب کر شدیدزخمی ہو گیا ۔برج گرنے کے دہماکے کی آواز پر جیل عملے نے ہنگامی بنیادوں پر جائے وقوع پر پہنچ کر ملبہ ہٹا کر جیل اہلکار کو ملبے سے نکالا جیل ذ رائع کے مطابق زخمی جیل اہلکار کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں جبکہ اہلکار کے جسم کے دیگر حصے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ زخمی اہلکار کو پہلے سول اسپتال خیرپور بعد ازاں اس کو سکھر منتقل کر دیا گیا واضح رہےکہ جیل کے اندرقیدیوں کی نقل و حرکت کو مانیٹر کرنے اور جیل کی حفاظت کے لئے جیل کی دیوار پر چو کیاں بنی ہیں، جن میں سے چو کی نمبر 3کمزور ہونے سے گرگئی۔