شہدادکوٹ، شوہر نے بیوی کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کردیا

November 10, 2020

صوبہ سندھ کے قصبہ شہدادکوٹ میں شوہر نے بیوی کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کردیا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچل مگسی نے دو ماہ قبل مقتولہ سے پسند کی شادی کی تھی۔

پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقتولہ کے شوہر کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب بہاولپور کی بسم اللّہ کالونی میں 10 دن قبل پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو زہر دے کر قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق لڑکی کے اہلخانہ نے الزام لگایا ہے کہ لڑکی کو اس کے شوہر نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر زہر دے کر قتل کیا ہے۔