دھونی نے ریٹائرمنٹ کے بعد پولٹری فارمنگ شروع کردی

November 13, 2020

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے اس سال اگست میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد آرگینک پولٹری فارمنگ شروع کردی ہے۔

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ انھوں نے کڑک ناتھ قسم کی ایک نایاب نسل کی مرغیوں کا پولٹری یونٹ شروع کرنے کے لیے ایسی دو ہزار مرغیوں کا آرڈر دیا ہے۔

کڑک ناتھ نسل کی یہ مرغی اصل میں وسطی بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع جھبوا میں پائی جاتی ہیں، اور وہاں سے یہ مرغیاں جلد ہی دھونی کے رانچی (شمال مشرقی بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کا صدرمقام) میں واقع فارم میں 15 دسمبر تک پہنچائیں گے۔

مذکورہ بالا نسل کی مرغی کا گوشت نہایت ہی لذیذ ہوتا ہے جبکہ اس مرغی کا گوشت اور خون بھی سیاہی مائل ہوتا ہے، اور اس میں چربی اور کولیسٹرول بالکل بھی نہیں ہوتا۔