• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھونی بھارت میں ٹنڈولکر اور کوہلی سے زیادہ مقبول ہیں، گواسکر

ابو ظہبی (جنگ ڈیسک)بھارت کے سابق کپتان اور عظیم بلے باز سنیل گواسکر نے مہندر سنگھ دھونی کی تعریف کی ہے۔ انہوں نےکہا کہ دو بار کے عالمی کپ فاتح کپتان مہندر سنگھ دھونی کی بھارت میں مقبولیت سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ گئی ہے۔ سابق کپتان سنیل گواسکر 13 ویں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی کمنٹری کے لئے ابو ظہبی میں ہیں۔ واضح رہے کہ اسی سال 15 اگست کو دھونی نے ونڈے اور ٹی -20 انٹرنیشنل میچوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔مہندر سنگھ دھونی نے گزشتہ سال بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا۔ وہ 2019 عالمی کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ کے بعد پہلی بار میچ کھیلنے کے لئے میدان پر اترے تھے۔ آئی پی ایل کے افتتاحی میچ سے قبل سنیل گواسکر نے کہا کہ ’دھونی رانچی سے آئے ہیں، جہاں بہت کرکٹ کا رواج نہیں ہے، اس لئے پورا بھارت انہیں چاہتا ہے۔ سچن ٹنڈولکر کو چاہنے والے ممبئی اور کولکتہ میں تو ویرات کوہلی کو چاہنے والے دہلی اور بنگلور میں زیادہ ملیں گے، لیکن دھونی کے مداح پورے بھارت میں ہیں۔مہندرسنگھ دھونی دنیا کے واحد کپتان ہیں، جنہوں نے آئی سی سی کے سبھی خطاب اپنے نام کئے ہیں۔ دھونی عالمی کپ، ٹی -20 عالمی کپ اور چمپئنز ٹرافی جیتنے والے واحد کپتان ہیں۔ مہندرسنگھ دھونی نے بطور کپتان 332 انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں، جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ اس دوران دھونی کے بلے سے 11,207 رن نکلے اور انہوں نے 11 سنچری اور 71 نصف سنچری لگائی۔ دھونی نے ہندوستان کے لئے 200 ونڈے میچ، 60 ٹسٹ میچ اور 72 ٹی-20 میچوں میں کپتانی کی ہے۔ اس کے علاوہ مہندر سنگھ دھونی اپنے کیریئر میں 8 بار آئی سی سی ونڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہوئے ہیں۔ یہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ مہندر سنگھ دھونی سال 2008 سےلےکر 2014 تک مسلسل آئی سی سی ونڈے ٹیم میں رہے تھے اور 2006 میں بھی انہوں نے اس ٹیم میں جگہ بنائی تھی۔  

تازہ ترین