• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھونی کی لیڈرشپ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی: بابر اعظم


پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دھونی کی لیڈرشپ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر مہندر سنگھ دھونی کی تصدیق شدہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بابر اعظم نے لکھا کہ ’بھارت کے سابق کپتان دھونی کو شاندار کیریئر پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

بابر اعظم نے کہا کہ دھونی کی لیڈرشپ اور فائٹنگ اسپرٹ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

انہوں نے دھونی کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی، ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سریش رائنا بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

مہندر سنگھ دھونی نے کھیل سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا، جس کےمطابق انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کے بعد ایک روزہ اور ٹی ٹوئٹی میچوں کو بھی خیرباد کہہ دیا۔

سابق بھارتی کپتان نے 6 سال قبل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

مہندر سنگھ دھونی نے اپنے کرکٹ کرئیر کے دوران 350 ون ڈے اور 98 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔

تازہ ترین